حیدرآباد۔17۔فروری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر فینانس کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ عبوری بجٹ سے کار اور ٹو ویلر کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ کیونکہ آج
کار اور ٹو ویلرس کے ایکسائز ڈیوٹی میں 20فیصد کمی کرنے کا جب اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ 2013میں ہندوستانی آٹو سیکٹار کے شعبہ میں غیر معمولی سست روی واقع ہونے پر آٹو موبائل گاڑیوں کی فروخت میں پانچ فیصد کمی ہو چکی ہے۔